سیکرٹری اطلاعات و انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد راشد حنیف نے پی آئی ڈی کمپلیکس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ناظم تعلقات عامہ راجہ امجد حسین منہاس نے انہیں پی آئی ڈی کمپلیکس کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کروایا اور محکمہ کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔سیکرٹری اطلاعات نے ڈیجیٹل میڈیا سیکشن، سینٹرل نیوز روم، ڈیجیٹل اسٹوڈیو، شعبہ آرکائیو، شعبہ اشتہارات اور ڈیکلریشن کے شعبہ جات کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران سے شعبہ جاتی امور اور ورکنگ کے بارے میں تفصیلی آگاہی حاصل کی۔ سیکرٹری اطلاعات و انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد راشد حنیف نے جدیدٹیکنالوجی کے استعمال، ڈیجیٹل میڈیا کے فروغ اور سرکاری اطلاعات کی ترسیل بارے محکمہ کےاقدامات کو سراہا۔ اس موقع پر ناظم سوشل اینڈ ڈیجیٹل میڈیا محمد بشیر مرزا، نائب ناظم محترمہ قراة العین شبیر، افسران اطلاعات راجہ محمد سہیل خان، سید آصف حسین نقوی، محمد حنیف خواجہ، خضر حیات، راجہ عبدالباسط، پروگرامر شمیم انجم عزیز، ایڈورٹائزنگ افسر صغیر احمد، ایڈمن افسر فہیم کیانی، ساجد نذیر، محمد جمیل اعوان سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات و آئی ٹی محمد راشد حنیف نے کہا کہ محکمہ اطلاعات حکومت اور عوام کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور ڈیجیٹل میڈیا اور جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے، جس میں بروقت، مستند اور ذمہ دارانہ اطلاعات کی ترسیل ناگزیر ہو چکی ہے۔ انہوں نے افسران و عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں محکمہ اطلاعات کو مزید جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو وسعت دی جائے گی اور انسانی وسائل کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ عوام کو فوری، شفاف اور معیاری معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
