مشیر حکومت صنعت و تجارت سردار فہد یعقوب نے منی انڈسٹریل اسٹیٹ ڈڈیال کا دورہ کیا۔

مشیر حکومت صنعت و تجارت سردار فہد یعقوب نے منی انڈسٹریل اسٹیٹ ڈڈیال کا دورہ کیا۔اس موقع پر مشیر حکومت کے ہمراہ محکمہ صنعت و تجارت کے آفیسرزڈپٹی ڈائریکٹزانڈسٹریز راجہ جاوید انور ، اسسٹنٹ انجینئر انڈسٹریزمیرپور راجہ وسیم افضل ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرلیبر ویلفیئر میرپور سرفراز عبدااللہ اور سب انجینئر انڈسٹریز کامران یوسف بھی موجود تھے ۔مشیر حکومت کو منی اندسٹریل اسٹیٹ ڈڈیال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔مشیر حکومت نے منی اندسٹریل اسٹیٹ ڈڈیال کو فعال کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایت کی اور میٹنگ کے انعقاد کی ہدایت دی ۔ مشیر حکومت نے منی اندسٹریل اسٹیٹ ڈذیال کی ڈویلپمنٹ کے لیے فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی۔

Share This Post

More To Explore