وزیراعظم آزاد حکومتِ ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے دربارِ عالیہ گلہار شریف میں حاضری دی۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے ملکی سلامتی، ریاست کے امن و استحکام اور تحریکِ آزادی کشمیر کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ اولیائے کرام دینِ اسلام کے حقیقی سفیر اور امن، محبت و بھائی چارے کے علمبردار ہیں جن کی تعلیمات آج بھی معاشرے کے دیر پا امن کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔اس موقع پر صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر چوہدری یاسین ، وزیر اوقاف، مذہبی امور و اطلاعات چوہدری محمد رفیق نئیر، وزیر خوراک و کے ڈی اے جاوید اقبال بڈھانوی، وزیر ہائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک، وزیر مال چوہدری محمد اخلاق، رہنما پیپلز پارٹی ولید انقلابی ، پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی و ضلعی قائدین، پارٹی کارکنان، اور پارٹی عہدیداران کی بڑی تعداد موجود تھی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
