ڈپٹی کمشنر /چیئرمین ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن منیر احمد قریشی کی زیر صدارت کمیٹی روم دفتر ڈپٹی کمشنر میں ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

ڈپٹی کمشنر /چیئرمین ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن منیر احمد قریشی کی زیر صدارت کمیٹی روم دفتر ڈپٹی کمشنر میں ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع مظفرآباد میں اشیاء خورونوش، پیٹرولیم مصنوعات، ایل پی جی، آٹا،سبزیاں، دودھ اور دیگر روز مرہ اشیاء کی دستیابی معیار اور قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر مظفرآبادنے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے مہنگائی، ذخیرہ اندوزی، منافع خوری اور اورچارجنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ بعض علاقوں میں قیمتوں میں بلا جواز اضافہ اور سرکاری نرخ ناموں کی خلاف ورزی کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔ اس ضمن میں متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ فیلڈ میں موثر چیکنگ کو یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے فوڈ اتھارٹی، پولیس، میونسپل کارپویشن اور پرائس کنٹرول کمیٹی کو مشترکہ کریک ڈاؤن کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام دکانوں پر نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں ہونا چاہیے۔ اوزان و پیمائش کے اوزار درست ہونے چاہیے۔ غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء کی فروخت پر فوری پابندی عائد کی جاتی ہے۔ پرائیویٹ کلینکس/لیبارٹریز کے قیام سے قبل جملہ SOPs کو ملحوظ خاطررکھنا ناگزیر قرار دیا گیا۔ جملہ غیرقانونی تجاوزات کو محکمہ تعمیرات عامہ شاہرات، میونسپل کارپوریشن اور DAM مل کر فوری طور پر ختم کرنے کے لئے اقدامات عمل میں لائیں گے۔ مزید برآں ایل پی جی اور پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنانے غیر قانونیRefilling ، ذخیرہ اندوزنی اور قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کئے گئے۔ سیکیورٹی کے پیش نظر پاور پراجیکٹس،سکولز، یونیورسٹیز، تجارتی مراکز اور اڈہ جات میں سیکیورٹی کو مزید سخت اور بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ بدوں پرمٹ، بدوں لائسنس، بدوں نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف فوری آپریشن اور گاڑیوں کی ضبطگی کے لئے احکامات جاری کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام آفیسران کو تاکید کی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے انجام دیں بصورت دیگر غفلت اور لاپرواہی برداشت نہ کی جائے گی۔آخر پر جناب ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لئے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی۔

Share This Post

More To Explore