وزیر جنگلات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار جاوید ایوب خان نے حلقہ کوٹلہ کا دورہ کیا،وزیر جنگلات آزاد کشمیر سردار جاوید ایوب خان نے حلقے کے دورے کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھا۔

وزیر جنگلات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار جاوید ایوب خان نے حلقہ کوٹلہ کا دورہ کیا،وزیر جنگلات آزاد کشمیر سردار جاوید ایوب خان نے حلقے کے دورے کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھا۔وزیر جنگلات کا کوٹلہ کے دورہ کے دوران جگہ جگہ پرتپاک استقبال کیا گیا وزیر جنگلات کو مالائیں ڈالی گئیں ، استقبالیہ تقریبات کے دوران عوام اور کارکنان کی جانب سے شہید بی بی اور شہید بھٹو کے فلک شگاف نعرے لگائے گے ، وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب نے لڑی کے مقام پر عوامی اجتماع سے خطاب بھی کیا ، اس موقع پر مقامی عمائدین، منتخب نمائندگان، پارٹی کارکنان اور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔دورے کے دوران وزیر جنگلات نے لنک روڈ بانڈی کھٹانہ (01 کلو میٹر) کاافتتاح کیا، جس سے علاقے کے عوام کو آمد و رفت میں سہولت میسر آئے گی۔ علاوہ ازیں انہوں نے لنک روڈ کنڈلہ ہاؤس آف شیخ ذاکر (0.50 کلو میٹر) اور لنک روڈ بانڈی کھٹانہ (01 کلو میٹر) کا سنگِ بنیاد بھی رکھا۔مزید برآں سردار جاوید ایوب خان نے لنک روڈ لڑی (01 کلو میٹر) اور لنک روڈ لڑی بٹناڑہ (01 کلو میٹر) کے منصوبوں کا بھی سنگِ بنیاد رکھا۔ یاد رہے کہ ان سڑکوں کی تکمیل سے نہ صرف دیہی علاقوں کی رابطہ سڑکوں کا جال بہتر ہوگا بلکہ مقامی کی روزمرہ زندگی میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔وزیر جنگلات آزاد کشمیر سردار جاوید ایوب نے دورہ کے دوران لڑی کے مقام پر خلیل اعوان کی جانب سے منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی خدمت کا مشن جاری رکھے گی ، شہید بھٹو و شہید بی بی کے مشن کو جاری رکھیں گے ، حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبے مکمل کر رہی ہے بہتر انفرسٹرکچر ترقی کا ضامن ہوتا ہے اور ان منصوبوں کی تکمیل سے عوام کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے لوگوں کی امیدوں پر پورا اترنے گے تعلیم و صحت پر فوکس رکھا ہے بہتری کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں ۔فضل الرحمن( پاڑہ)،فضل الرحمن (کنگرہ)، احمد ، اشرف اعوان ، سجاد بٹ ، صدیق اعوان ، غلام رسول ، محمد آصف ، فاروق بٹ ، فاروق اعوان ودیگر نے مختلف جماعتوں سے مستعفی ہو کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔اس موقع پر چوہدری نذیر انقلابی ، ممبر ضلع کونسل ادریس مغل ، عبدالرشید دانش ادریس مغل ، انیس اعوان سمیت بلدیاتی نمائندگان ، قائدین ، مختلف محکمہ جات کے آفیسران پیپلز پارٹی کے کارکنان عوام اور دیگر بھی موجود تھے۔ وزیر جنگلات آزاد کشمیر سردار جاوید ایوب کے ہمراہ موجود تھے ۔علاوہ ازیں تحریک انصاف اور دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان بھی کیا ۔

Share This Post

More To Explore