سیکرٹری زراعت و لائیو سٹاک آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد ادریس عباسی نے ہمراہ ناظم اعلیٰ زراعت و لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد اعجاز خان، ناظم اعلی ایریگیشن خواجہ اعجازحسین، نائب ناظم زراعت توسیع ضلع میرپور آصف جمیل و ضلعی آفیسران کے ہمراہ جاری ترقیاتی منصوبہ ڈھینگل پبلک پارک کا معائنہ کیا۔

سیکرٹری زراعت و لائیو سٹاک آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد ادریس عباسی نے ہمراہ ناظم اعلیٰ زراعت و لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد اعجاز خان، ناظم اعلی ایریگیشن خواجہ اعجازحسین، نائب ناظم زراعت توسیع ضلع میرپور آصف جمیل و ضلعی آفیسران کے ہمراہ جاری ترقیاتی منصوبہ ڈھینگل پبلک پارک کا معائنہ کیا۔ موقع پر منصوبہ کی پراگریس دیکھی۔ اس موقع پر ایکسئن محکمہ PWD محمد ثاقب نے جاری کام کے بارے میں بریف کیا۔بعد ازاں سیکرٹری ڈاکٹر ادریس عباسی نے زرعی و ڈیری فارم کا وزٹ کیا۔ موقع پر زمینداروں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور اور وزیر زراعت علی شان سونی کے ویژن کے مطابق محکمہ زراعت کو جدید استوار کرنا اور کسانوں کی بہترین رہنمائی ہر ممکن طریقہ سے کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت اپنے تعین شدہ اہداف کو حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ کسانوں کے مسائل کو ہر ممکن سطح پر حل کرے اور ان کی مناسب رہنمائی کرے۔ کسانوں کو مخاطب کیا کہ وہ محکمہ سے مربوط رابطہ رکھیں۔ سیکرٹری نے منگلا نرسری و میٹنگ انجمن دہقان میں شرکت کی۔ منگلا نرسری میں پھلدار پودہ جات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے آفیسران کو 18000 پودہ جات کی تیاری پر شاباش دی، کسانوں کی ہر ممکن مدد کرنے کا کہا۔ بعدازمیٹنگ سیکرٹری زراعت نے افضل پور میں کسانوں کے ساتھ میٹنگ کی اور ان کے مسائل سنے اور انہیں ہر ممکن سطح پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔محکمہ زراعت اور کسان آپس میں رابطہ رکھتے ہوئے ایک اہم فورم انجمن دہقان پر مسائل حل کرنے کی کوشش کریں۔ میرپور ڈویژن ایک زرعی خطہ ہے جو نہ صرف خود غذائی ضروریات پوری کر سکتا ہے بلکہ پورے آزاد کشمیر کو بھی غذا فراہم کر سکتا ہے۔ بعد ازاں سیکرٹری زراعت نے ڈاکٹر ظفر کے فارم برسالی کا معائنہ کیا۔ پھلدار پودہ جات اور آبپاشی اسکیم کا بھی معائنہ کیا۔سیکرٹری زراعت نے بتایا کہ محکمہ زراعت جلد اپنے نامکمل اہداف حاصل کر لے گا۔ انہوں نے کہا کہ زمیندار اور محکمہ زراعت/لائیو سٹاک اس خطہ کی تقدیر بدلنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Share This Post

More To Explore