وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے سات دہائیاں قبل کشمیری عوام سے کیا گیا حقِ خودارادیت کا وعدہ آج تک پورا نہیں ہو سکا، حالانکہ یہ عالمی ادارے کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ یوم حق خودارادیت پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد کا حتمی ہدف تکمیلِ پاکستان ہے، اور وہ حقِ خودارادیت کے ذریعے اپنی منزل ضرور حاصل کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی تسلط کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، خواتین، بچوں اور نوجوانوں سمیت ہزاروں بے گناہ افراد شہید ہو چکے ہیں، جبکہ سیاسی قیادت کو قید و بند میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ، عالمی اداروں، میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں آزادانہ تحقیقات اور نگرانی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام آزادی سے کم کسی سمجھوتے پر آمادہ نہیں اور یہ جدوجہد کامیابی تک جاری رہے گی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
