صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیری عوام گزشتہ سات دہائیوں سے حقِ خودارادیت اور آزادی کے حصول کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں اورکشمیری عوام نے ہمیشہ ریاست جموں و کشمیر کو ایک ناقابلِ تقسیم وحدت کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ یومِ حقِ خودارادیت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے ظلم، جبر اور تشدد کے تمام ہتھکنڈوں کے باوجود اپنے مؤقف سے کبھی انحراف نہیں کیا اور دنیا پر ثابت کر دیا ہے کہ کشمیری عوام دبائے جا سکتے ہیں مگر جھکائے نہیں جا سکتے۔صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بھارتی افواج نے انسانی حقوق کی پامالیوں کی تمام حدیں عبور کر لی ہیں، لیکن کشمیری عوام ثابت قدمی، حوصلے اور جرات کے ساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اقوام متحدہ اور مہذب عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروانے کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
