آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل ہمایوں خان، پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر پنجاب زون کے صدر چوہدری فخر الزماں اور سابق مشیر اطلاعات مرتضیٰ درانی نے ملاقات کی۔

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل ہمایوں خان، پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر پنجاب زون کے صدر چوہدری فخر الزماں اور سابق مشیر اطلاعات مرتضیٰ درانی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آزاد جموں و کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل، اوورسیز کشمیریوں کے امور اور پارٹی تنظیمی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ حکومت آزاد جموں و کشمیر عوامی فلاح و بہبود کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے جس نے ہمیشہ جمہوریت، آئین اور عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے، اور موجودہ حکومت بھی اسی وژن کے تحت عوام کی خدمت کے مشن کو آگے بڑھا رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آ سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز کشمیری ریاست کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے حکومت سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔

ملاقات میں شریک رہنماؤں نے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کی پالیسیوں اور عوام دوست اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر میں پارٹی کو مزید منظم اور فعال بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

Share This Post

More To Explore