ڈپٹی کمشنر منیر احمد قریشی نے ضلعی آفیسران کے تعارفی /جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔

ڈپٹی کمشنر منیر احمد قریشی نے ضلعی آفیسران کے تعارفی /جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے محکمانہ کارکردگی پر بریفنگ لی اور محکمہ جات کے آفیسران کو پبلک سروس ڈیلیوری اور گورننس کی بہتری، عوام اور اداروں میں اعتماد کی بحالی، مسائل اور ان کے حل کیلئے ٹھوس اور قابل عمل تجاویز پر مبنی پلان ترتیب دے کر اس پر عملدرآمد کے لئے لائحہ عمل طے کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ضلعی انتظامیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے اپنے ہونے کی جوازیت پیش کرنی ہوگی، آفیسران اپنی اور فیلڈ عملے کی حاضری کو یقینی بناتے ہوئے جانفشانی اور لگن سے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ ہم سب ایک ٹیم ہیں اور ہم نے ایک اچھی ٹیم بناکر بہتر رابطہ کاری اور ہم آہنگی سے ریاست کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی آفیسران کو اپنے دفاتر میں نظم و نسق قائم کرنے اور وقت کی سختی سے پابندی کرنی ہو گی، دارلحکومت مظفرآباد کی صفائی ستھرائی، بازاروں، شاہرات و دیگر مقامات پرکوڑے کرکٹ کے ڈسپوزل، سیوریج لائن، ڈرین کے مسائل کے حل، شاہرات پر تجاوزات کی روک تھام، پٹرول پمپس، شاپنگ پلازوں و دیگر پبلک مقامات پر پارکنگ/ واش رومز کی تعمیر، بنیادی طبی مراکز اور شہر میں موجود پرائیویٹ ہسپتالوں میں دستیاب طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ محکمہ جات اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم کے آفیسران کو طلبہ میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بچے ہمارے معاشرے کا مین پلر ہیں اور ہمارا مستقبل ہیں ہمیں ایسی نسل تیار کرنی ہے جو معاشرے کی ترقی کی سمت کا تعین کر سکے، محکمہ تعلیم کے آفیسران طلبہ کی صحت مند سرگرمیوں پر توجہ دیں انہیں شجرکاری، سکاوٹس کیمپنگ اور کچن گارڈننگ کی ترغیب دیں، بچوں کو صفائی ستھرائی اور ہائیجین سے متعلق آگاہی دیں، واش رومز اور کلاس روم کی صفائی سے لے کر گھر کی صفائی ستھرائی سے متعلق انہیں راغب کریں۔اجلاس میں چیف آفیسر ضلع کونسل محترمہ مہ جبین عباسی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید عمران عباس نقوی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمتین، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت راجہ ظہیر اقبال، مہتمم برقیات محسن میر، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ابراراحمد میر، مہتمم تعمیرات عامہ پبلک ہیلتھ عمران مختار، اسسٹنٹ کمشنرز سید غلام محی الدین گیلانی، ہارون الرشید اعوان، سید یاسر بخاری، آفیسر اطلاعات محمد حنیف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت ضیاء الرحمن عباسی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز ہمایون احسن، ایجنسی آفیسر 1122 احسن عزیز، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں سیدہ ایمن کاظمی، ڈپٹی ڈی ای او عبدالرحمن ودیگر نے شرکت کی۔

Share This Post

More To Explore