کمشنر مظفرآباد ڈویژن چوہدری گفتار حسین کی زیر صدارت موسم سرما میں ضلعی ہیڈکوارٹرز سے دور دراز ایریا میں شدید موسمی صورتحال/ برفباری، لینڈسلائیڈنگ کے دوران،ادویات،آٹاو دیگراشیاء خورو نوش کی فراہمی، سٹاک کا جائزہ لینے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

کمشنر مظفرآباد ڈویژن چوہدری گفتار حسین کی زیر صدارت موسم سرما میں ضلعی ہیڈکوارٹرز سے دور دراز ایریا میں شدید موسمی صورتحال/ برفباری، لینڈسلائیڈنگ کے دوران،ادویات،آٹاو دیگراشیاء خورو نوش کی فراہمی، سٹاک کا جائزہ لینے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ڈپٹی کمشنراضلاع مظفرآباد،نیلم و جہلم ویلی،پولیس آفیسران،محکمہ شاہرات،محکمہ صحت عامہ،محکمہ خوراک،محکمہ برقیات کے ضلعی آفیسران نے شرکت کی۔شرکاء اجلاس کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ پر کمشنرمظفرآبادڈویژن چوہدری گفتار حسین نے کہا کہ موسم سرماکے دوران بوجہ برفباری و لینڈسیلائیڈنگ ڈویژن ہذا میں شاہرات کی بندش، بجلی کی ترسیل متاثرہونے کے قوی امکانات موجود ہوتے ہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لئے مشینری و عملہ کی بروقت دستیابی کے علاوہ اشیاء خور و نوش بالخصوص آٹا و ادویات کی عوام الناس کو فراہمی کو یقینی بنایا جائے نیز بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام الناس کو بہترسہولیات مہیا کی جاسکیں۔

Share This Post

More To Explore