وزیر خزانہ وانلینڈ ریونیو چوہدری قاسم مجید سے اکاونٹنٹ جنرل حسن مسعود نے ملاقات کی۔ملاقات میں اکاونٹنٹ جنرل نے وزیر خزانہ کو محکمانہ کارگردگی پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں محکمانہ امور، اخراجات کی شفافیت اور آمدن و بجٹ کے استعمال سے متعلق امور پر جامع گفتگو کی گئی۔ اکاؤنٹنٹ جنرل نے محکمہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات، آڈٹ نظام اور مالی نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے انتظامی اصلاحات سے بھی آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ ادائیگیوں کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے، بروقت اور صاف و شفاف ادائیگیوں کو یقینی بنایا جائے اور پنشنرز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام شعبوں میں آن لائن ادائیگیوں کے نظام کو نافذ کر کے اس میں موجود پیچیدگیوں کو ختم کیا جائے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
