وزیرِاعظم آزاد جموں و کشمیر کے مشیر برائے تجارت و صنعت اور محنت سردار فہد یعقوب خان نیکہا کہ آزاد کشمیر میں صنعتی یونٹس کے قیام سے وسط ایشیائی ممالک سے تک مصنوعات کی رسائی آسان ہوگی، اور دو طرفہ تجارت کو فروغ ملے گا، جبکہ صنعت اور تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں، حکومت آزاد کشمیر بیرون ملک اور دیگر حصوں سے آنے والے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) میں منعقدہ تقریب سے صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کاٹی کے صدر محمد اکرام راجپوت، سینئر نائب صدر زاہد حمید، نائب صدر محمد طلحہٰ علی، سابق چیئرمین و صدرگلزار فیروز، جنید نقی،ایڈوائیزر کے کوآرڈینیٹر سردار بابر عباسی، سردار مقبول الزماں اورترجمان ہاشم ابدالی کے علاوہ کاٹی کے اراکین نے بھی شرکت کی۔ سردار فہد یعقوب خان نے مزید کہا کہ صنعتکاروں اور تاجروں کا کردار معیشت کی مضبوطی میں کلیدی ہے، اور آزاد کشمیر میں صنعتی زونز، توانائی، سیاحت اور ہائیڈرو پاور کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے ذریعے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں میرپور، مظفر آباد سمیت 6 انڈسٹریل ذون ہیں جبکہ امن و امان کی صورتحال بہترین ہے۔آزاد کشمیر میں پراپرٹی ٹیکس کی شرح صرف 8 فیصد ہے، جو ملک کے دیگر حصوں کے مقابلے میں نہایت کم اور سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش ہے۔ کم ٹیکس شرح، قدرتی وسائل کی فراوانی اور پُرامن ماحول آزاد کشمیر کو ایک بہترین کاروباری مرکز بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ سردار فہد یعقوب خان نے مزید کہا کہ حکومت صنعت و تجارت کے فروغ کے لیے نئی پالیسیوں پر کام کر رہی ہے، جن کا مقصد روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔ انہوں نے کاٹی کے اراکین کو آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے یقین دلایا کہ حکومت ہر سطح پر تعاون فراہم کرے گی۔قبل ازیں کاٹی کے صدر محمد اکرام راجپوت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردار فہد یعقوب خان کو تجارت و صنعت، محنت و لیبر جیسے نہایت اہم محکموں کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، جو آزاد کشمیر کی معاشی ترقی، روزگار کے فروغ اور صنعتی استحکام میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ آزاد کشمیر کی قیادت ایسے افراد کو آگے لا رہی ہے جو معیشت، صنعت اور محنت کش طبقے کی بہتری کے لیے واضح وژن رکھتے ہیں۔اکرام راجپوت نے کہا ہے کہ کاٹی کے صنعتکار آزاد کشمیر میں موجود کاروباری اور سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لینے کے لیے جلد آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے، دورے کے بعد ٹھوس تجاویز اور عملی منصوبے سامنے آئیں گے، جو دونوں کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے، اس ضمن میں حکومتِ آزاد کشمیر کی جانب سے سہولت کاری، مراعات اور پالیسی سپورٹ انتہائی اہم ہے۔تقریب سے کاٹی کے سینئر نائب صدر زاہد حمیدنے بھی خطاب کیا اور سردار فہد یعقوب خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ آزاد کشمیر اور کراچی کے صنعتی حلقوں کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
