فاریسٹ ٹاسک فورس آزاد جموں وکشمیر کا اجلاس سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سردار ظفر محمود خان کی زیر صدارت منعقد ہوا

فاریسٹ ٹاسک فورس آزاد جموں وکشمیر کا اجلاس سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سردار ظفر محمود خان کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں عدالتِ العظمیٰ کے فیصلے پر عملدرآمد کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کمشنر پونچھ ڈویژن چوہدری مختار، کمشنر مظفرآباد چوہدری گفتار، ڈی جی اینٹی کرپشن بدر منیر، سیکرٹری بورڈ آف ریونیو طارق خان، ایڈیشنل سیکرٹری جنگلات امبرین اصغر، چیف کنزرویٹر فاریسٹ افتخار احمد خان، اسد محمود، عابد حسین، چیف فاریسٹ مظفرآباد ڈویژن نصیر احمد، ڈائریکٹر جی آئی ایس محمد فاروق خان، جی آئی ایس ایکسپرٹ عبدالواحد، ڈائریکٹر لینڈ یوز پلاننگ و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں عدالتِ العظمیٰ کے فیصلے پر مؤثر عملدرآمد کے لیے مختلف اقدامات اور آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا اور متعلقہ اداروں کو واضح ہدایات جاری کی گئیں۔

Share This Post

More To Explore