آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے خیبر پختونخوا اسمبلی کی ممبر اور خواتین ونگ کی صوبائی صدر فرزانہ شیریں، جبکہ پی وائی او کے نائب صدر وجاہت خان نے ملاقات کی۔

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے خیبر پختونخوا اسمبلی کی ممبر اور خواتین ونگ کی صوبائی صدر فرزانہ شیریں، جبکہ پی وائی او کے نائب صدر وجاہت خان نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے وزیراعظم کو گلدستے پیش کیے اور انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی، ساتھ ہی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ خواتین کا ملکی سیاست اور سماجی ترقی میں فعال کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کی ترقی خواتین کو بااختیار بنائے بغیر ممکن نہیں، اور حکومت خواتین کی تعلیم، صحت اور معاشی خودمختاری کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی مثبت توانائی کو تعمیری سمت میں استعمال کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو قومی تعمیر و ترقی کے عمل میں آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا چاہیے۔وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ تمام صوبوں اور آزاد جموں و کشمیر کے درمیان باہمی تعاون اور یکجہتی مزید مضبوط ہوگی، جو ملک و قوم کی مجموعی ترقی کا باعث بنے گی۔

Share This Post

More To Explore