وزیراعظم آزاد حکومتِ ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے اعزاز میں منعقدہ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔

وزیراعظم آزاد حکومتِ ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے اعزاز میں منعقدہ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کا مقصد بین المذاہب ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کو اجاگر کرنا تھا۔ اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے مسیحی برادری کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا اور تقریب سے خطاب بھی کیا۔تقریب میں موسٹ سینئر وزیر و وزیر قانون میاں عبدالوحید، سیکرٹری اطلاعات سردار عدنان خورشید، پاسٹر فیضان، میئر مظفرآباد سید سکندر گیلانی، ریاستی مسیحی نمائندے، چیف آفیسر بلدیہ ذوالفقار عالم، مسیحی برادری کے معزز افراد اور مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اقلیتیں آزاد کشمیر کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ ریاست میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مکمل مذہبی آزادی اور مساوی حقوق حاصل ہیں۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ ریاست کے تمام طبقات کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے ، موجودہ حکومت بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے مسائل حل کیے جائیں گے، حکومت کے دروازے بلاتفریق سب کے لیے کھلے ہیں -انھوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے، اس مشن کو جاری و ساری رکھا جائے گا ۔

Share This Post

More To Explore