وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے وزیر سیاحت و آثارِ قدیمہ سردار فہیم اختر ربانی کے برادرِ اصغر سردار شاہجان ربانی کی ناگہانی وفات پر ان کے آبائی گھر چوکیاں پہنچ کر تعزیت کی۔ وزیر اعظم نے مرحوم کی مغفرت اور بلندیٔ درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری محمد ریاض بھی وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعظم نے مرحوم کے لواحقین سے ملاقات کرتے ہوئے صبرِ جمیل کی دعا کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہیں ۔ اس موقع پر کمشنر پونچھ ڈویژن چوہدری مختار حسین، ڈپٹی کمشنر سدھنوتی سید ممتاز کاظمی، ڈپٹی کمشنر پونچھ سردار عمر فاروق، سپرنٹینڈنٹ پولیس پونچھ راجہ خاور علی شوکت, پریس سیکرٹری آصف علی راٹھور ،بلدیاتی نمائندوں سمیت دیگر اعلیٰ سرکاری افسران اور معززینِ علاقہ بھی موجود تھے، جبکہ مرحوم کے گھر تعزیت کے لیے بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔قبل ازیں وزیر اعظم نے سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی کرنل منشاء خان مرحوم کے مزار پر بھی حاضری دی اور مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا کی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
