مشیر صنعت وتجارت سردار فہد یعقوب سے ڈپٹی ڈائریکٹر نیو انڈسٹریل ایریا فرزانہ بشیرنے صنعت کاروں کےوفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیو انڈسٹریل ایریا نے صنعتکاروں کو درپیش مسائل سے مشیر انڈسٹری اینڈ کامرس کو آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فوم اور سٹیل ری رولنگ کو negative لسٹ میں شامل کرنے اور SKD, CKD کوٹہ کے خاتمے کے بعد آزاد کشمیر کے صنعتکاروں کو مسائل درپیش ہیں جن کی وجہ نہ صرف ریاست میں سرمایہ کاری کے مواقع محدود ہو رہے ہیں بلکہ پہلے سے جاری صنعتی یونٹس بھی بند ہوچکے ہیں۔اس موقع پر مشیر انڈسٹری اینڈ کامرس نے صنعتکاروں کو ان کے مسائل کی حل کی یقین دہانی کروائی اور ڈپٹی ڈائریکٹر نیو انڈسٹریل ایریا کو ہدایات دی کی کہ صنعت کاروں کے درپیش مسائل کی سمری فوری طور پر سیکرٹریٹ انڈسٹری اینڈ کامرس کو ارسال کریں تاکہ جلد از جلد صنعت کاروں کے درپیش مسائل کو یکسو کیا جاسکے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
