آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی سندھ، سینیٹر سید وقار مہدی نے ملاقات کی۔

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی سندھ، سینیٹر سید وقار مہدی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سینیٹر سید وقار مہدی نے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کو منصبِ وزارتِ عظمیٰ سنبھالنے پر مبارکباد دی، گلدستہ پیش کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، موجودہ سیاسی صورتحال اور آزاد کشمیر میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے سینیٹر سید وقار مہدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں عوامی مسائل کے حل، ادارہ جاتی اصلاحات اور گڈ گورننس کے فروغ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت آزاد کشمیر کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے گی۔اس موقع پر سیاسی معاون وزیراعظم آزاد کشمیر سید عزادار شاہ کاظمی، راجہ وحید کشمیری، اصف ملک اور دیگر بھی موجود تھے

Share This Post

More To Explore