آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے صدر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب چوہدری فخر الزمان ،سابق ایس ایس پی عرفان سلیم ، اوورسیز رہنما راجہ اشفاق کیانی نے ملاقات کی

آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے صدر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب چوہدری فخر الزمان ،سابق ایس ایس پی عرفان سلیم ، اوورسیز رہنما راجہ اشفاق کیانی نے ملاقات کی اور وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا۔ ۔ اس موقع پر پرنسپل سیکریٹری ظفر محمود خان ، ڈی جی پولیٹکل افئیرز عامر ذیشان جرال اور پی ایس او صاحبزادہ محمد یونس بھی موجود تھے ۔وزیراعظم نے وفد کا شکریہ ادا کیا ۔وفد نے کہا کہ آپ کی قیادت میں آزادکشمیر میں سیاسی جمود ٹوٹا ہے اور عوام کا اعتماد سیاسی نظام پر بحال ہو رہا ہے امید ہے کہ نظام میں بہتری آئیگی اور سیاسی سرگرمیوں کی بحالی سے عوام کا حکومت پر اعتماد بحال ہو گا

Share This Post

More To Explore