آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی ممبر کشمیر کونسل خواجہ طارق سعید ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ آمد،ممبر کشمیر کونسل خواجہ طارق سعید ایڈووکیٹ نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا ۔

آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی ممبر کشمیر کونسل خواجہ طارق سعید ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ آمد،ممبر کشمیر کونسل خواجہ طارق سعید ایڈووکیٹ نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا ۔اس موقع پر پیپلز پارٹی حویلی کے صدر شیخ خورشید احمد ،خواجہ شبیر احمد ،گلزار راٹھور بھی موجود تھے ۔وزیراعظم نے ممبر کشمیر کونسل سے ان کے والد محترم ، سابق چیف جسٹس خواجہ محمد سعید کی خیریت دریافت کی ۔ملاقات کے دوران باہنی دلچسپی کے امور ،حویلی میں پیپلز پارٹی کو مضبوط بنانے ،ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

Share This Post

More To Explore