وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کھائیگلہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کھائیگلہ میںں عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ سیاست زندہ ہے اور سیاست صرف عوامی نمائندے ہی کریں گے

وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کھائیگلہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کھائیگلہ میںں عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ سیاست زندہ ہے اور سیاست صرف عوامی نمائندے ہی کریں گے، پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کو قائم ہوئے صرف بائیس دن ہوئے ہیں مگر عوام میں حکومت کی ساکھ میں واضح تبدیلی نظر آ ئی ہے۔کھائیگلہ کے عوام کی فلاح کے لیے اقدمات اٹھائیں گے ، کھائگلہ برقیات سب ڈویژن کے قیام کا اعلان کرتا ہونُ، ٹاؤن کمیٹی علی سوجل کی اسامیاں بحال کی جارہی ہیں ، پیر کوٹ رنگر نال پل کی تعمیر کا اعلان کرتا ہوں ، حسنین کوٹ یونین کونسل کی فوری بحالی کا کمشنر پونچھ کو ہدایت کرتا ہوں

مختلف سکولوں اور کالجز کی ڈیمانڈ کی گئی ان کو ایجوکیشن پیکج میں دیکھیں گے ، علی سوجل میں امور حیوانات کی بلڈنگ کے قیام کا اعلان کرتا ہون ،کھائیگلہ میں سٹریٹ لائٹس کا اعلان کرتا ہوں ، ترارکھل تا گوئی نالہ روڈ پر کام جاری کروانے کا اعلان کرتا ہون ، کھائیگلہ کے لیے تحصیل اسی بجٹ میں رکھیں گے ، بنجوسہ جھیل کی ڈویلپمنٹ کے لیے اقدمات کا اعلان کرتا ہون، کھائی گلہ میں نیابت کا اعلان کرتا ہوں، کھائگلہ سے عباسپور مین روڈ کی تعمیر کا بھی اعلان کرتا ہوں ، جب سے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہوئی تو تاؤ بٹ سے کھائیگلہ تک محبت کا اظہار کیا ہے ۔ اگر پیپلزُ پارٹی اقتدار میں نہ آتی تو ریاست سے سیاست کا نظام ختم ہو جاتا، اللہ تعالیٰ نے کرم فرمایا اور ہمیں اسلاف کے نظام کو بچانے کا موقع ملا ہے ۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کھائیگلہ میں ہائیر سیکنڈری سکول میں اجتماع عام سے خطاب میں کیا ۔ وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ عوام نے ہم پر اعتماد کیا ہے اور ہم اس اعتماد پر پورا اتریں گے۔ اقتدار سنبھالتے ہی واضح کر دیا گیا تھا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عوامی ایکشن کمیٹی سے زیادہ خود اس معاہدے پر بات کر رہے ہیں کیونکہ یہ معاہدہ عوام کا ہے اور اس پر عملدرآمد کا آغاز ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسری کابینہ کمیٹی کا اجلاس منعقد کر کے متعدد معاملات حل کیے گئے ہیں اور ان کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ریاست میں امن کی خواہاں ہے، ہماری آواز عوام ہیں اور ہم عوام کی جنگ ایوانوں میں لڑیں گے۔ حکومت کے ساتھ ووٹ کی طاقت موجود ہے اور اسی راستے پر چل کر حکومت کو آگے بڑھنا ہے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ خامیوں کا ازالہ کیا جائے گا اور نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی کشمیر کے مسئلے پر رکھی گئی ہے اور پارٹی کا نعرہ ہے کہ کشمیریوں کو حقِ خودارادیت، یعنی رائے شماری دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کشمیر کے لیے طویل جدوجہد کا اعلان کیا تھا۔وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے واضح کیا تھا کہ اگر حکومت بنا رہے ہیں تو یہ ایک بڑی ذمہ داری ہے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ اگر حکومت نہ لی جاتی تو ریاست خانہ جنگی کی طرف جا سکتی تھی، تاہم آج وہی سڑکیں جہاں کبھی پتھراؤ ہوتا تھا، وہاں پھول برسائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے چہرے نہیں بلکہ نظام بدلا ہے اور اقتدار سنبھالنے کا فیصلہ پاکستان پیپلز پارٹی اور آزاد کشمیر کی قیادت نے باہمی مشاورت سے کیا۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ریاست میں ایوانوں کے دروازے عوام کے لیے کھل چکے ہیں،وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارا رشتہ کلمۂ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہے اور پاکستان نے ہمیشہ اس رشتے کا پاس رکھا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہمیں قابض بھارتی افواج اور پاک فوج میں فرق کرنا ہوگا، پاک فوج نے معرکۂ حق میں پاکستان کا وقار بلند کیا جبکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین بربریت کر رہا ہے اور مقبوضہ کشمیر ایک کھلی جیل بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں، ہمیں تفریق سے بچنا ہے، ہم سب پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے۔ محبتیں بانٹ کر تقسیم کا خاتمہ کرنا ہوگا اور اس ریاست کو متحد کر کے تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ریاست کو امن کا گہوارہ بنایا جائے گا، نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا تاکہ ترقی کا بھول بھالا ہو سکے۔ اس موقع پر صدر تقریب سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان ، سابق صدر و وزیراعظم سردار یعقوب خان ، مشیر حکومت سردار فہد یعقوب خان سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی و مقامی عمائدین سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مشیر حکومت سردار احمد صغیر ، سابق وزیر حکومت سردار عابد حسین عابد ، ممبر کشمیر کونسل سردار عدنان سیاب سمیت دیگر بھی موجود تھے

Share This Post

More To Explore