وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے دورۂ پونچھ کے دوران کوٹ متے خان / راولاکوٹ میں غازیِ ملت سردار محمد ابراہیم خانؒ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے غازیِ ملت سردار ابراہیم خان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سردار محمد ابراہیم خانؒ کی جدوجہد تحریکِ آزادیٔ کشمیر کا روشن باب ہے، غازی ملت کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کے ہمراہ سابق صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار یعقوب خان، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان، مشیر حکومت سردار احمد صغیر ، مشیر حکومت سردار فہد یعقوب،ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی پونچھ سردار عامر خورشید رہنما جموں و کشمیر پیپلز پارٹی اسد ابراہیم و دیگر بھی موجود تھے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے غازیِ ملت کے درجات کی بلندی، تحریکِ آزادیٔ کشمیر کی کامیابی اور ریاست کی تعمیر و ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
