وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے سابق وزیر حکومت سردار عابد حسین عابد کے گھر ناشتہ میں شرکت کی۔

وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے سابق وزیر حکومت سردار عابد حسین عابد کے گھر ناشتہ میں شرکت کی۔اس موقع پر سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان، سابق صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر سردار یعقوب خان ، مشیر حکومت سردار احمد صغیر، ممبر کشمیر کونسل سردار عدنان سیاب، صدر سُدھن ایجوکیشنل کانفرنس سردار شاہزیب شبیر کے علاوہ ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کے افسران اور پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنان بھی موجود تھے۔ناشتے کے میز پر باہمی دلچسپی کے امور، موجودہ سیاسی صورتحال اور مجموعی طور پر علاقے میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ حکومت عوامی رابطے کو مضبوط بنا کر مسائل کے حل کو یقینی بنا رہی ہے، سیاست نہیں خدمت کو ترجیح بنایا ہے ، عوام اور حکومت کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے کے لیے اقدمات اٹھا رہے ہیں

Share This Post

More To Explore