وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے زیرِ تعمیر 200 بیڈز کے جنرل ہسپتال چک کا معائنہ کیا اور منصوبے کی پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ لی۔اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے ہدایت کی کہ ہسپتال کو اپریل 2026 کے پہلے ہفتے میں ہر صورت آپریشنل کیا جائے تاکہ عوام کو صحت کی بہتر ین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے ہسپتال کے فیز تھری کا فوری آغاز کرنے اور باقی ماندہ ضروریات پوری کرنے کی بھی ہدایت کی۔معائنے کے موقع پر سابق صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار یعقوب خان، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان، سابق وزیر حکومت سردار عابد حسین عابد اور مشیر حکومت سردار احمد صغیر ، انتظامی آفیسران اور دیگر بھی موجود تھے۔مہتمم تعمیرات عمارات ڈویژن پرویز کیانی نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو منصوبے سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے تعمیراتی کام، سہولیات اور آئندہ مراحل کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز نے کہا کہ صحت عامہ کے منصوبے حکومت کی اولین ترجیح ہیں ، ایسے منصوبوں کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
