آزادجموں وکشمیر کے موسٹ سینئر وزیر میاں عبد الوحید نے کشمیر ایکسپریس کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا ،معاون خصوصی سپیکر قانون ساز اسمبلی سید عزادار شاہ کاظمی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔کشمیر ایکسپریس دفتر آمد پر چیف ایڈیٹر سردار زاہد تبسم اور ایڈیٹر شمیم اشرف نے وزیر حکومت کا استقبال کیا اور انہیں گلدستہ پیش کیا ۔موسٹ سینئر وزیر میاں عبد الوحید نے چیف ایڈیٹر سردار زاہد تبسم کو اے کے این ایس کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔ اس موقع پر کشمیر ایکسپریس کی ٹیم نے میاں عبد الوحید کو موسٹ سینیر وزیر حکومت کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر موسٹ سینیر وزیر میاں عبد الوحید نے کشمیر ایکسپریس اور کشمیر ایکسپریس ڈیجیٹل کے دفتر کےمختلف حصے دیکھے اور سردار زاہد تبسم کو ایکنفرد اور بہترین سیٹ اپ پر مبارکباد دی ۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے میڈیا کی ترقی اور صحافیوں کے مسائل ختم کرنے کےلیے اقدامات اٹھائیں گے آزاد کشمیر سے شائع ہونے والے اخبارات کا تحریک آزادی کشمیر اور عوامی مسائل اجاگر کرنے میں بھرپور کردار ہے تمام اخبارات ،ڈیجیٹل چینلز اور صحافتی کمیونٹی کو ساتھ لے کر چلیں گے اور میرٹ قائم کریں گے انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں آئندہ انتخابات بروقت ہونگے حکومت کے پاس وقت مختصر ہے مگر بھرپور حکمت عملی کے تحت عوامی اعتماد اور میرٹ کو بحال کریں گے انصاف عوام کی دہلیز پر پہنچائیں گےانھوں نے مزید کہا ہیلتھ کارڈ آئندہ چند دنوں میں بحال ہو جائے گا آنے والے دنوں میں عوامی حکومت کے اثرات عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے میاں عبد الوحید نے مز ید کہا کہ عوامی اعتماد بحال کرنا اور گڈ گورننس قائم کرنا حکومت کی ترجیح ہے آئندہ دور پیپلز پارٹی کا ہو گا وزیر اعظم کی کامیاب حکمت عملی نے وزیراعظم ہائوس کے دورازے عام عوام کے لیے کھول دئیے اور سیاسی جمود کو توڑ دیا کارکنان پیپلز پارٹی کا اثاثہ ہیں پیپلز پارٹی متحد اور منظم ہے انھوں نے مزید کہا کہ جوا ئنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے جائز مطالبات پر تیزی سے عملدرآمد شروع ہے جلد عوام کو خوشخبری ملے گی

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
