وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا ہجیرہ میں تاریخ ساز استقبال، وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہجیرہ بازار آمد پر فقید المثال استقبال کیا گیا

وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا ہجیرہ میں تاریخ ساز استقبال، وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہجیرہ بازار آمد پر فقید المثال استقبال کیا گیا، وزیر اعظم آزادکشمیر کے ہجیرہ آمد پر پیپلز پارٹی کے کارکنان، تاجروں اور عوام نے شاندار اور تاریخی استقبال کیا۔ وزیر اعظم آزادکشمیر جیسے ہی ہجیرہ بازار پہنچے تو شہر کی مرکزی شاہراہ پر عوام کا سیلاب امڈ آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے استقبالیہ تقریب بڑے جلسہ تبدیل ہوگئی۔پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے کارکنان، تاجر برادری اور شہریوں نے وزیر اعظم آزادکشمیر پر گلپاشی کی جبکہ جگہ جگہ وزیراعظم آزادکشمیر کے قافلے پر پھول نچھاور کیے گئے۔ ہجیرہ کی گلیاں ”جے بھٹو” اور ”وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور” کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہیں۔اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کے ہمراہ سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار سعود صادق بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کے قافلے کی گزرگاہوں پربھی عوام بڑی تعداد میں موجود تھے جو کہ جگہ جگہ ہاتھ ہلاتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا استقبال کرتے رہے تھے۔

Share This Post

More To Explore