آڈیٹر جنرل آف پاکستان مقبول احمد گوندل نے بطور آڈیٹر جنرل آف آزادجموں وکشمیر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب جمعرات کے روز سپریم کورٹ آزادجموں وکشمیر میں منعقد ہوئی۔ تقریب حلف برداری میں سیکرٹری مالیات اسلام زیب، سیکرٹری جنگلات انصر یعقوب، سیکرٹری سپورٹس تہذیب النساء، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ چوہدری امتیاز، سیکرٹری انڈسٹریز چوہدری عبدالرحمن، سیکرٹری ماحولیات، وائلڈ لائف و فشریز عامر محمود مرزا، سیکرٹری ایلمینٹری وسکینڈری ایجوکیشن قاضی عنایت، اکاؤنٹنٹ جنرل حسن مسعود، ڈائریکٹر جنرل آڈٹ سعید اللہ نیازی، ایڈیشنل اکاؤنٹنٹ جنرل میر اصغر سمیت اکاؤنٹنٹ جنرل اور آڈٹ آفس کے آفیسران اور سٹاف نے شرکت کی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض رجسٹرار سپریم کورٹ مظہر اقبال نے سرانجام دئیے جبکہ ڈرافٹسمین محکمہ قانون، انصاف، پارلیمانی امور وانسانی حقوق زاہد راجپوت نے آڈیٹر جنرل کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا جس کے بعد چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے آڈیٹر جنرل آزادجموں وکشمیر مقبول احمد گوندل سے حلف لیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
