پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سینئر بانی رہنما شوکت راٹھور خاکسار کی جانب سے وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سینئر بانی رہنما شوکت راٹھور خاکسار کی جانب سے وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، عشائیہ میں موسٹ سینئر وزیر میاں عبدالوحید، وزراء حکومت سردار جاوید ایوب، سید بازل علی نقوی، سابق امیدوارانِ قانون ساز اسمبلی شوکت جاوید میر، مبشر منیر اعوان، مختیار عباسی، راجہ مشتاق، بلدیاتی نمائندگان، سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے راجہ صدیق راٹھور، راجہ شہزاد راٹھور، ماجد اعوان، آصف نقوی، خورشید کیانی، میر مشتاق، سید قلب عباس، شائق الحسن گیلانی، صدیق راٹھور، ڈپٹی میئر خالد اعوان، بلقیس مہناس رشید ایڈووکیٹ، خورشید اعوان اور عدنان اعوان نے خطاب کیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ یہ ذمہ داری ملی۔ ان مشکل حالات میں پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جو چیلنجز کا سامنا کر سکتی ہے۔ آج ریاست میں عوامی حکومت قائم ہے۔ قیادت نے سوچ سمجھ کر ذمہ داری میرے سپرد کی۔ سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر اورصدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری یاسین نے میرے نام پر اتفاق رائے چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے سامنے کیا ۔میں نے ذمہ داری ملتے ہی تہیہ کیا کہ عوام میں رہوں گا۔ 15 سے 20 دنوں میں ریاست کے اندر پیدا ہونے والی ہیجانی کیفیت کا خاتمہ کیا۔ کارکنوں کی مشکلات کے حل کے لیے کوشاں ہیں۔ یہ ایک آزمائشی حکومت ہے۔ چھ ماہ میں کارکنوں کا اعتماد بحال کرنا ہے اور شفاف انتخابات کرانا بڑی ذمہ داری ہے۔ حکومت ملنے کی خوشخبری کے ساتھ عوام میں پذیرائی بھی ملی اور جماعت مزید مضبوط ہوئی کیونکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نامساعد حالات میں کام کیا۔ آج اللہ کا ہم پر بڑا کرم ہے؛ یہ ذمہ داری سوچ سمجھ کر ہمیں دی گئی ہے اور اس کے لیے صبر، قربانی اور مستقل مزاجی درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ 150 دنوں میں اس حکومت کا ٹریلر نظر آئے گا۔ ہم نے اپنی فیصلہ سازی کے ذریعے چیزوں کو ٹریک پر لایا، ہیلتھ کارڈ جاری کیا، ریاست کے دیرینہ مطالبے بینک شیڈولنگ پر پیش رفت ہوئی۔ ہم نے رواداری کے کلچر کو فروغ دیا۔ چھے ماہ کچھ نہیں ہوتے اگر نیت اور جذبہ ہو تو سب ممکن ہے ، انہوں نے کہا کہ دلوں کے حکمران سابق وزیراعظم راجہ ممتاز حسین راٹھور کی نو مہینوں کی حکومت کو لوگ آج بھی یاد رکھتے ہیں۔ ہم نے عام آدمی کو ریلیف دینے کی کوشش کی۔ یہ پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، عام آدمی کی حکومت ہے۔ ہماری کامیابی تب ہوگی جب عام آدمی اس حکومت کے اقدام کو اپنا کریڈٹ سمجھے گا۔ سیکرٹریٹ میں چہل پہل بڑھ چکی ہے۔ گزشتہ دنوں ہم کیل تک گئے جہاں عوام نے بھرپور استقبال کیا۔ دو ہفتوں کی حکومت میں عملی طور پر دیلیور کیا ۔ عوام کے مفاد کا ہر کام کریں گے، عوامی ایکشن کمیٹی کے معاہدے پر بھی عملدرآمد ہورہا ہے ۔ یہ وہ واحد جماعت ہے جس کا کشمیر کے ساتھ گہرا رشتہ ہے۔ہمارا کشمیر کی آزادی کے لیے ہمارا نعرہ ہے: “سب سے بھاری—رائے شماری، شماری”۔ ہم روزگار کے مواقع، انفراسٹرکچر کی بہتری، ٹیلی کمیونیکیشن، صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ چھ ماہ کے تسلسل کو اگلے پانچ سال تک لے کر جانا ہے۔ فیلڈ میں کام کا آغاز ہو چکا ہے۔ میں نے مظفر آباد میں ممتاز راٹھور کی محبت کا رشتہ پایا ہے اور اس شہر کو بہتر سے بہتر بنانا ہمارا مشن ہے۔حقیقی تبدیلی کا آغاز ہو چکا ہے اور اسے کامیابی کے اختتام تک لے جانا ہماری ذمہ داری ہے۔موسٹ سینئر وزیر میاں عبدالوحید نے کہا کہ رشتوں کو نبھانا بڑا کام ہے، شوکت راٹھور خاکسار اور ممتاز حسین راٹھور ہمیشہ مخلص اور درینہ رشتے میں بندھے رہے ہیں، پارٹی کارکن ہماری شناخت ہیں، فیصل ممتاز راٹھور ہماری ٹیم کے کپتان ہیں، چھ ماہ کی یہ حکومت ہمارا ٹیسٹ کیس ہے، جمود ٹوٹ گیا ہے اور معاشرتی بگاڑ ختم ہو گیا ہے ، یہ چھ ماہ آگے آنے والے پانچ سال کا ٹریلر ہیں، ہمیں نئی امید کے ساتھ آگے بڑھنا ہے اور عوامی راج کو اوڑھنا بچھونا بنانا ہے۔وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب نے کہا کہ امتحان ضرور ہے مگر نیت صاف ہے، سیاسی سرگرمیاں بحال ہو چکی ہیں، کارکنان کی خدمات لائقِ تحسین ہیں اور آئندہ دنوں میں حقیقی تبدیلی نمایاں ہوگی۔ سید بازل علی نقوی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ پارٹی پالیسی کو فوقیت دی ہے، عوامی فیصلوں اور خواہشات میں فرق ہوتا ہے، یہ آزمائشی حکومت ہے اور ہمیں اندھیروں سے روشنی کی طرف بڑھنا ہے، خصوصاً حلقہ لچھراٹ کے عوام کی خدمت میرے مشن کا حصہ ہے۔شوکت راٹھور خاکسار نے وزیراعظم اور وزراء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ عوامی حکومت عوام کے مینڈیٹ کی حقیقی ترجمان ہے۔سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی شوکت جاوید میر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی کا راز اس کے کارکنان کی محنت اور عزم ہے۔ ایڈہاک ملازمین کو ان کا حق ملنا چاہیے ، اگر لوگوں کو روزگار ملے گا تو یہ مخلوق خدا کی خدمت ہوگی ، یہ نیکی کا کام ہے حکومت ایڈہاک ملازمین کو مستقل کرنے کے لیے راستہ نکالے ،پارٹی اور کارکنان نے ہر چیلنج کا مقابلہ کیا اور عوامی خدمت میں کوئی کمی نہیں آنے دی۔ ہم نے ہمیشہ عوامی بھلائی کو اولین ترجیح دی ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ سابق امیدواران قانون ساز اسمبلی مبشر منیر اعوان، مختیار عباسی، راجہ مشتاق نے کہا کہ پارٹی کی مضبوطی اور عوام کے اعتماد کا اصل سبب ہمارے کارکنان کی غیر متزلزل محنت اور وفاداری ہے۔ موجودہ حکومت نے چھ ماہ میں شاندار کام کرنا ہے اور یہ اسی کام کی بدولت ہیپلزُہارٹی کی کارکردگی کو مستقبل میں حکومت بنانے کے لیے مضبوط بنیاد ملے۔

Share This Post

More To Explore