وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے آج وزیراعظم ہاؤس میں مختلف عوامی وفود اور سائلین سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں شہریوں نے اپنے مسائل، شکایات اور علاقے کی ترقی سے متعلق تجاویز پیش کیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر سے حویلی ، میرپور ، ڈڈیال ، کوٹلی ، راولاکوٹ ، مظفر آباد سے وفود نے ملاقاتیں کیں ۔ وزیراعظم نے فردا فردا سائلین کو سنا اور متعلقہ محکموں کو فوری اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا کام عوام کی خدمت ہے اور موجودہ حکومت کے دروازے ہر شہری کے لیے کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بنیادی حقوق اور سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت ہے کہ عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر تیزی سے کام کیا جائے۔اس موقع پر عوامی وفود نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے عوام سے براہِ راست رابطے کے اقدام کو سراہا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
