ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک مظفرآباد/پونچھ ڈویژن سردار محمد ثاقب کی زیر صدارت غذائی صورتحال، ڈمپنگ اور معیاری آٹے کی بلاتعطل فراہمی کے حوالے سے ڈویژنل سطح پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولران کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک مظفرآباد/پونچھ ڈویژن سردار محمد ثاقب کی زیر صدارت غذائی صورتحال، ڈمپنگ اور معیاری آٹے کی بلاتعطل فراہمی کے حوالے سے ڈویژنل سطح پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولران کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ملوں کے معائنے اور آٹے کے معیار بارے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں ڈویژن مظفرآباد اور پونچھ کے تمام اضلاع کی غذائی صورتحال، آٹے کی دستیابی، کوالٹی، پسائی کے معیار، ڈمپنگ پوائنٹس کی نگرانی اور فلور ملوں کی کارکردگی کا جامع جائزہ لیا گیا۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولران نے اپنے اضلاع کی سٹاک پوزیشن، فلور ملوں کے معائنے، نمونہ جات کی رپورٹس اور عوامی نوعیت کے مسائل سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ معیار اور وزن کے حوالے سے کسی قسم کی شکایت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ فیلڈ ٹیمیں موقع پر موجود رہتے ہوئے عوامی شکایات کو فوری طور پر یکسو کریں اور ہر شکایت کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے۔ڈپٹی ڈائریکٹر سردار محمد ثاقب نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فلور ملوں کے اچانک معائنے مزید بڑھائے جائیں، پسائی کے معیار، صفائی ستھرائی، مشینری اور گندم کے استعمال کی مسلسل نگرانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری آٹا فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ڈمپنگ پوائنٹس، فلور ملوں اور مارکیٹ میں آٹے کی دستیابی پر روزانہ کی بنیاد پر رپورٹنگ کی جائے، فیلڈ وزٹس میں تیزی لائی جائے، اور عوامی شکایات کے فوری حل کیلئے مربوط حکمتِ عملی اختیار کی جائے۔

Share This Post

More To Explore