وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ مسائل اور چیلنج بہت وقت کم ہے لیکن اللہ جب آزمائش میں مبتلا کرتا ہے تو پھر اس کو سہنے کی سکت بھی عطا کرتا ہے،ایل او سی کے عوام کی دلجوئی اور ان کے مسائل کو سمجھنے کیلئے یہاں نیلم آیا ہوں۔ نیلم کے احساس محرومی کو دور کریں گے۔وزیر اعظم آزادکشمیر نے کا دواریاں کے مقام پر استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بنانے کے بعد سیاسی ماحول میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں، وزیراعظم ہاوس کے دروازے عوام کیلئے کھول دئے گئے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ حکومت صرف 6 یا 8 ماہ کیلئے نہیں بلکہ آئندہ انتخابات میں کامیابی کے بعد جاری رہیگی۔وسائل کے اندر رہتے ہوئے عوام کے مسائل حل کریں گے۔ وزیراعظم آزادکشمیرنے کہا کہ دواریاں سیری پائن اوردکھن کوٹ میں مڈل سکول بنانے کا اعلان کرتا ہوں۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے ڈپٹی کمشنر کو پالڑی سیری کے قبرستان کا معاملہ حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Share This Post

More To Explore