وزیر صحت عامہ وبہبود آبادی آزادکشمیر سید بازل علی نقوی محکمہ بہبود آبادی کی کارکردگی،جاری منصوبوں اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی محکمانہ بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وزیر صحت عامہ وبہبود آبادی سید بازل علی نقوی نے کہا کہ محکمہ کو وفاقی اور عالمی معیار کے مطابق مزید مضبوط بنایا جائے اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو تیز رفتاری اور شفافیت کے ساتھ نافذ کیا جائے۔انہوں نے زور دیا کہ خاص طور پر ماں اور بچے کی صحت،آبادی کے توازن اور عوامی آگاہی پروگرام پر توجہ دی جائے تاکہ شہریوں کو بروقت خدمات فراہم کی جا سکیں۔وزیر صحت عامہ وبہبود آبادی نے ہدایت کی کہ دفتری مکانیت اور اراضی کے مسائل فوری حل کیے جائیں اور خالی آسامیوں پر ڈاکٹروں کے واک ان انٹرویوز فوراً منعقد کیے جائیں تاکہ انسانی وسائل کی کمی دور کی جا سکے۔ علاوہ ازیں، وزیر صحت عامہ وبہبود آبادی نے کہا کہ دور دراز علاقوں جیسے ایل اوسی حوایلی اور جہلم ویلی میں دفاتر قائم کرتے ہوئے خدمات کی بہتری یقینی بنائی جائے۔اجلاس میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ دنیا کے دیگر ممالک میں پاپولیشن ویلفیئر کے لیے موثر ماڈلز اپنائے جا رہے ہیں،جن میں شامل ہیں۔خاندانی منصوبہ بندی کے پروگرامز، جو معاشرتی شعور اور تعلیم کے ساتھ چلائے جاتے ہیں۔صحت عامہ اور کمیونٹی بیسڈ ماڈلز، جو دور دراز علاقوں میں بھی آسانی سے قابلِ نفاذ ہیں۔ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور ڈیٹا بیس سسٹمز، تاکہ پاپولیشن، ماں و بچہ کی صحت اور عوامی خدمات کی حقیقی صورتحال پر مسلسل نگرانی ہو سکے۔انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بھی ان ماڈلز سے رہنمائی لے کر مستقبل کی منصوبہ بندی، فنڈز کی درست تقسیم، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، اور کمیونٹی انگیجمنٹ یقینی بنایا جائے تاکہ پاپولیشن ویلفیئر کے شعبے میں شفافیت اور مؤثریت قائم ہو۔انھوں نے مزید کہا کہ محکمہ کے تمام عملی اقدامات کے ذریعے عوام کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب کیے جائیں اور آزاد کشمیر میں پاپولیشن ویلفیئر کے حوالے سے قابلِ تقلید ماڈل قائم کیا جائے تاکہ دیگر علاقوں کے لیے بھی مثال فراہم ہو۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
