وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر، فیصل ممتاز راٹھور سے مختلف عوامی وفود نے ملاقاتیں کی ہیں۔وزیراعظم آزاد کشمیر سے صدر نوبل فاؤنڈیشن ضلع حویلی، احسان گیلانی کی قیادت میں نوبل فاؤنڈیشن حویلی کے وفد نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں وفد نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور سے گھڑی، دوپٹہ، کنور دھنی، نوسیری، نیلم، باغ سے بھی مختلف عوامی وفود نے ملاقاتیں کیں ۔ مختلف عوامی وفود نے وزیراعظم کو قلمدان سنبھالنے پر پھولوں کے گلدستے پیش کیے، ہار پہنائے اور مبارکباد دیں ۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے عوامی وفود کے مسائل سنے اور مسائل کے حل کے لیے عزم کا اعادہ کیا علاوہ ازیں وزیراعظم سے مختلف نوعیت کے سائلین نے بھی ملاقاتیں کیں مسائل بیان کیے ، وزیراعظم آزادکشمیر نے فوری طور پر دادرسی کے لیے احکامات جاری کیے ، مزید برآں ، وزیراعظم آزادکشمیر سے حویلی کے ایک پیپلز پارٹی کے وفد نے بھی راجہ عاطف کی سربراہی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے، پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے اور ہمیں عوام کے درد کا احساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ محدود وقت میں دن رات کام کریں گے اور ہمارے اقدامات عملی طور پر نظر آئیں گے۔ عوام کا اعتماد بحال کرنا اولین ترجیح ہے اور اس کے لیے روڈز، ہسپتالوں، تعلیم اور دیگر فلاحی منصوبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھیں گے اور بلاتفریق خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
