وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کا سینٹرل پریس کلب کا دورہ، سینٹرل پریس کلب آمد پر پریس کلب کے عہدیداران نے وزیر اعظم کا استقبال کیا،اس موقع پر موسٹسینئروزیر میاں عبدالوحید، وزراء حکومت سردار جاوید ایوب، چوہدری عامر یاسین اورملک ظفر، سیکرٹری اطلاعات عدنان خورشید اور ناظم تعلقات عامہ راجہ امجد حسین منہاس بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم آزاد کشمیرنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالات کو بہتر بنانے کے لیے صحافتی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ سوشل میڈیاموجودہ دور میں عوامی آواز کا سب سے بڑا نمائندہ ہے۔کبھی میڈیا کی آواز کو نہ دبایا نہ قائل ہوں کھلے دل سے تنقید کو قبول کرتا ہوں میڈیا کے تعاون سے ہی بہتری لائی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو بھی آزاد کشمیر کے مسائل کا پوری طرح ادراک ہے انشاء اللہ حکومت آزادکشمیر وفاقی حکومت کے ساتھ ملکر مسائل کو حل کریں گے۔وزیر اعظم آزادکشمیر نے صحافی برادری کے مسائل ترجیح بنیادوں پرحل کرنے کا یقین دلایا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
