وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور سے یونین کونسل بھیڈی درہ حاجی پیر حویلی کے وفد نے ملاقات کی

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور سے یونین کونسل بھیڈی درہ حاجی پیر حویلی کے وفد نے ملاقات کی ، وفد نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو ہار پہنائے ، وزیراعظم آزاد کشمیر کو منصب سنبھالنے پر پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور مبارکباد دی ، وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے بھیڈی کے عوام کا شکریہ ادا کیا ،

وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ بھیڈی کے مسائل کا خاتمہ کریں گے, ہمیں عوام کے احساس محرومی کا ادراک ہے ، بھیڈی کے عوام کا نمائندہ ہوں ، یہاں کے انفرادی اور اجتماعی مسائل کا خاتمہ کریں گے ، انشاء اللہ جلد ، بھیڈی کا دورہ کروں گا ، بھیڈی کی ترقی کے لیے وسائل فراہم کریں گے ، وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ الحمداللہ ، اللہ نے موقع دیا ہے کہ حویلی کی عوام کی ووٹ سے منتخب ہونے والا نمائندہ ریاست کا وزیراعظم بنا ہے ، حویلی کے عوام کے لیے اچھی خبر ہے کہ تھوڑی سی کوشش سے دانش سکول حویلی کو دے دیا گیا ہے ، حویلی کے لیے یونیورسٹی کا قیام یقینی بنایا گیا ہے ، بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ہر ممکن طور پر یقینی بنائیں گے انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے ، عوامی فلاح کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہمیں کم وقت میں زیادہ جدوجہد کرنی ہے ، چیزوں کو ٹھیک کرنا ہے ، بھیڈی کی عوام باشعور ہے ، مسائل کا خاتمہ کرنے کے لیے کردار ادا کریں گے ، پی ٹی آئی بھیڈی کے صدر شاہین عباسی کو ان کی برادری سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت پر شکریہ ادا کیا ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھیڈی میری پہلی ترجیح ہے بھیدی کی روڈز ، آر ایچ سی کی عمارت اور ایجوکیشن پیکج کے ساتھ ساتھ دیگر تمام جملہ مسائل کے حل کی پوری کوشش کروں گا ،انشاء اللہ خطہ اجتماعی طور پر ترقی کرے گا اور عوام کی محرومیوں کا خاتمہ ہوگا ، وفد میں خورشید خان ، محمد سرور خان ، شاہین عباسی ، حافظ اشفاق احمد مغل ، راجہ محمد قدیر ، راجہ محمد اسحاق ، راجہ علی محمد ، محمد رزاق عباسی ، محمد اسلم عباسی ، راجہ محمد صادق ، حاجی بدر دین خان ، محمد نصیر اعوان ، ملک نظام دین اعوان ، محمد کفیل مغل ، محمد عادل خان ، راجہ محمد مظہر ، محمد سدھیر خان ، قاری عبدالعزیز ، قاری غلام حسن خان شامل تھے ۔

Share This Post

More To Explore