وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھورنے پیپلز پارٹی کے درینہ کارکن اور احمد شاہ نورانی کے والد حاجی میر اکبر سلہریا مرحوم کے گھر گھنچھتر بالا میں جا کر ان کی وفات پر اظہار تعزیت کیا

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھورنے پیپلز پارٹی کے درینہ کارکن اور احمد شاہ نورانی کے والد حاجی میر اکبر سلہریا مرحوم کے گھر گھنچھتر بالا میں جا کر ان کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ، اس موقع پر وزیر صحت عامہ سید بازل علی نقوی ، میر شاہنواز ، حافظ اکرم، حاجی غلام حیدر ، میر ممتاز احمد ، میر شاہنواز سمیت پیپلز پارٹی کے کارکنان ، عوام اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد موجود تھی ،وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے میر اکبر سلہریا مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نےکہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حاجی میر اکبر سلہریا بہترین شخصیت کے مالک اور پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے درینہ کارکن تھے ، پیپلز پارٹی کے رہنما حاجی میر اکبر سلہریا مرحوم کی پارٹی کے لیے خدمات کو یاد رکھا جائے گا، انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے ، عوام کے ساتھ جینا مرنا ہے ، عوام کی فلاح کے لیے خدمت کا مشن جاری رکھیں گے ۔وزیر صحت عامہ آزاد کشمیر سید بازل علی نقوی نے کہا کہ حاجی میر اکبر سلہریا مرحوم نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ، پیپلزپارٹی کے درینہ اور مخلص دوست حاجی میر اکبر سلہریا مرحوم کی سیاست میں بے لوث خدمت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، انھوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے پارٹی منشور کے مطابق خدمت کا یہ مشن جاری رکھیں گے ۔

Share This Post

More To Explore