وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی وزارت عظمی ٰ کا حلف اٹھانے کے بعد اپنے آبائی علاقے ممتاز آباد حویلی کہوٹہ کا مختصر دورہ ۔ اہلیان حویلی کی جانب سے وزیراعظم کا تاریخ سازاستقبال ۔ لسڈنہ محمود گلی سے لیکر گگڈارپلنگی دھڑہ راجگان سے ممتازآباد تک ہزاروں افراد نے وزیراعظم کو ویلکم کیا ۔ پیپلزپارٹی کے کارکنان اور عوام علاقہ نے وزیراعظم راجہ فیصل ممتازراٹھور کے حق میں فلک شگاف نعرے بازی کی ، وزیراعظم پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ وزیراعظم نے دھڑہ راجگان میں اپنے والد محترم سابق وزیراعظم راجہ ممتاز حسین راٹھور کے مزار پر حاضری دی،پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
