محکمہ شاہرات نےکلاوڈ برسٹ سے متاثرہ رتی گلی سڑک بحال کردی ہے۔

محکمہ شاہرات نےکلاوڈ برسٹ سے متاثرہ رتی گلی سڑک بحال کردی ہے۔ کلاؤڈ برسٹ کے باعث رتی گلی سڑک کا 2 کلومیٹرسے زائد حصہ نالہ کی نذر ہوگیاتھا۔محکمہ شاہرات نے کل وقتی سڑک بحال کرتے ہوئے 85سے زائد گاڑیاں نکال لیں۔ دریں اثنا محکمہ شاہرات نے رتی گلی جھیل کیلئے متبادل محفوظ سڑک بنانے کاکام بھی شروع کردیا ہے۔ کلاؤڈ برسٹ سے متاثرہ سڑک رتی گلی کی بحالی کیلئے ضلعی انتظامیہ، محکمہ شاہرات، پاک فوج سمیت شہریوں نے بھرپور حصہ لیا۔ 14 اگست کو کلاؤڈ برسٹ کے باعث رتی گلی کی رابطہ سڑک متاثر ہوچکی تھی جسے محکمہ شاہرات نے ہیوی مشینری کے ذریعے12روز میں سڑک بناکر رتی گلی بیس کیمپ میں پھنسی 85سے زائد گاڑیاں نکالیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوالحق کی خصوصی ہدایت پر سیاحتی مقام رتی گلی کی متاثرہ سڑک کی بحالی محکمہ شاہرات نے یقینی بنالی۔ رتی گلی سڑک جو کلاوڈ برسٹ کے ذریعے 2کلومیٹر سے زائد ایریا متاثرہوچکاتھا۔محکمہ شاہرات نے 12دنوں میں بحال کردی ہے تاہم محکمہ شاہرات نے متاثرہ ایریاسے ہٹ کر محفوظ مقام سے رتی گلی کیلئے سڑک بنانے کاعمل شروع کردیاہے۔ نائب مہتمم شاہرات الطاف اعوان کے مطابق رتی گلی کیلئے دواریاں ہی سے متبادل اور محفوظ سڑک بنانے کیلئے محکمہ شاہرات نے کام جاری رکھاہواہے جلد بہترین اور محفوظ علاقے سے رتی گلی سڑک تعمیر کرتے ہوئے سیاحوں کو سفری سہولت میسر کردی جائے گی۔

Share This Post

More To Explore