جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان کی سربراہی میں گولڈن جوبلی تقریبات اور جوڈیشل کانفرنس کے انعقاد اور انتظامات کے سلسلہ میں اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں رجسٹرار سپریم کورٹ مظہر اقبال، ظفر محمود خان سیکرٹری سروسز، سیکرٹری قانون چوہدری محمد سجاد، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ چوہدری امتیاز، سیکرٹری فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری عبدالمجید، سیکرٹری داخلہ شوکت یوسفزئی،سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی راشد حنیف، خواجہ محمد شوکت سیکرٹری ٹو چیف جسٹس، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس چوہدری مہربان ، ناظم تعلقا ت عامہ راجہ امجد حسین منہاس، اسسٹنٹ رجسٹرار نثار شاہین ، سینئر پروٹوکول آفیسر خواجہ اعجاز احمد ، سٹاف آفیسر سپریم کورٹ تیمور ممتاز، پروٹوکول آفیسر تیمور درانی، ایس پی ریزرو ریاض مغل ، ڈپٹی ڈائریکٹر پروٹوکول میجر سجاد کے علاوہ دیگر آٖفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں گولڈن جوبلی تقریبات کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور تمام سیکرٹری صاحبان نئے اپنے محکمہ کی حد تک ذمہ داریاں بطریق احسن سر انجام دینے کی یقین دہانی کروائی ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جسٹس رضا علی خان نے کہا کہ سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر کی گولڈن جوبلی تقریبات آزاد جموں و کشمیر عدلیہ کی پچاس سالہ سنہری تاریخ کی ترجمان ہیں۔ اس موقع پر سپریم کورٹ پاکستان کے چیف جسٹس اور جسٹس صاحبان کے علاوہ چاروں صوبائی ھائی کورٹس کے چیف جسٹس ، ججز صاحبان اسلام آباد ھائی کورٹ اور گلگت بلتستان کی چیف اپیلیٹ کورٹ، چیف کورٹ کے چیف جسٹس اور ججز صاحبان کے ساتھ سات پاکستان بار کونسل ، سپریم کورٹ بار ہائی کورٹ بار کے اعلیٰ عہدیداران ، اٹارنی جنرل ، ایڈووکیٹ جنرل کے علاوہ وفاقی وزیر قانون اور دیگر مہمانوں کا شاندار استقبال ، قیام و طعام، ان کی نقل و حمل کے لئے بہترین سکیورٹی انتظامات ہونے چاہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس تاریخی موقع پر جملہ انتظامات میں بہتری کے لئے تمام سیکرٹری صاحبان اور متعلقہ محکموں کےسربراہان اگر تجاویز دینا چاہتے ہیں تو اس کو سراہا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں ریاست کے دارالحکومت میں منعقد ہونے والی اس تاریخی جوڈیشل کانفرنس اور تین روزہ گولڈن جوبلی تقریبات کو انتھائی تاریخ ساز اور خوبصورت بنانا ہے جس کے لیئے ہر ممکن اقدامات کی ضرورت ہے۔ تمام سیکرٹری صاحبان اور اعلیٰ عہدیداران نے جسٹس رضا علی خان کو گولڈن جوبلی تقریبات کے دوران اپنے محکمہ کی حد تک حتی المقدور بہترین اقدامات کی یقین دہانی کروائ۔۔آخر میں جسٹس رضا علی خان نے تمام شرکائے اجلاس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس توقع کے ساتھ اجلاس ملتوی کر دیا کہ آئندہ اجلاس میں تمام شرکائے اجلاس اپنی جانب سے تجاویز پیش کریں گے اور ساتھ ساتھ اس سلسلہ میں ہونے والی مزید پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
