اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 78ویں یوم آزادی اور معرکہ حق کے موقع پر مختلف سرکاری سکولوں کے طلبہ وطالبات کے درمیان تقرری مقابلہ، ملی نغمہ، پوسٹر سازی اور ذہنی آزمائش کے مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ اور طالبات کی حوصلہ افزائی افزائی کے لیے بدھ کے روز ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مدثر فاروق نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دئیے۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں سیدہ ایمن نقوی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ ڈاکٹرمحمدنعیم خواجہ اور مختلف سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلبہ وطالبات بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مدثر فاروق نے کہا کہ طلبہ وطالبات نے یوم آزادی اور معرکہ حق کی مناسبت سے مختلف مقابلوں میں بہترین انداز میں پروفارم کیا ہے۔ آپ ہمارا مستقبل ہیں۔ آپ نے پڑھ لکھ کر ہر شعبہ میں اپنا لوہا منوانا ہے۔ سرکاری اداروں کے بچوں کی پرفارمنس پر خوشی ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں سیدہ ایمن نقوی نے کہا کہ سرکاری اداروں کے بچوں نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔ ہمارے سرکاری اداروں میں اسوقت بہترین سٹاف موجود ہے۔ ہمارے بچوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ اساتذہ بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیں پر بھی فوکس کریں تاکہ انکی صلاحیتوں میں مزید نکھار آسکے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ ڈاکٹرمحمدنعیم خواجہ نے کہا کہ سرکاری سکولوں کے بچے ہر شعبہ زندگی میں بہترین کارکردگی دیکھا رہے ہیں۔ ہم نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی فوکس کر رہے ہیں۔ یوم آزادی کے موقع پر ہمارے بچوں کے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا اور بہترین پرفارمنس دی ہے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
