ڈپٹی کمشنر/چیئرمین ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن کمیٹی مدثر فاروق کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن کمیٹی مظفرآبادکا اجلاس منعقد ہوا۔

ڈپٹی کمشنر/چیئرمین ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن کمیٹی مدثر فاروق کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن کمیٹی مظفرآبادکا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پولیس‘ سیکیورٹی اداروں کے نمائندگان اور ضلعی آفیسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا ساتواں اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔اجلاس میں ترقیاتی منصوبہ جات،سرکاری / ایوارڈ شدہ اراضیات، سیکیورٹی خدشات،ٹریفک چیکنگ / مینجمنٹ،صحت سہولیات،سرکاری / پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات،بجلی بلات کی ادائیگی‘ چوری‘ لوڈ شیڈنگ، مون سون‘سیاح حضرات کو سہولیات کی فراہمی، آتشزدگی، دیگر حادثات پررسپانس / کارروائی وغیرہ جیسے امور زیر بحث لائے گئے۔ اجلاس میں شریک آفیسران کی جانب سے ڈپٹی کمشنر مظفرآبادکو مختلف ترقیاتی منصوبہ جات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔چڑکپورہ روڈ پر تجاوز کنندگان کے خلاف آپریشن کے سلسلہ میں نائب مہتمم کوہالہ،ہیڈکوارٹر اور تحصیلدار مظفرآباد جائنٹ وزٹ کرتے ہوئے کارروائی ضابطہ عمل میں لائیں گے۔آمدہ مون سون سے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے مشینری کو ہمہ وقت تیار رکھا جائے گا۔ایسے باقیداران جن کے ذمہ پانی وبجلی کے بقایا جات چلے آرہے ہیں سے لینڈ ریونیو ایکٹ کے ریکوری کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ Yکراس پر لائن /ٹرانسفارمرز کی شفٹنگ کا کام جلد ازجلدمکمل کیاجائے گا۔ شجرہ کاری سیزن شروع ہے چونکہ محکمہ جنگلات کے پاس کثیر تعداد میں پودا جات موجود ہیں جو بذریعہ ضلعی انتظامیہ ومحکمہ شاہرات،روڈز کنارے، سکولز اور گارڈنز وغیرہ میں درخت لگائیں گے۔تمام انٹری پوائنٹس پر فرزون فوڈز کے داخل کے وقت چیک اینڈبیلنس بذریعہ محکمہ خوراک یقینی بنایاجائے گا۔علاوہ رواں ہفتہ اوور لوڈنگ کے خلاف بذریعہ ضلعی انتظامیہ وٹریفک پولیس موثر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پرائس کنٹرول کی کارائیوں کوبالخصوص شہر مظفرآباد میں مزید موثر اور متواتر بنایاجائے گا۔ تمام محکمہ جات پرمشتمل مشترکہ چھاپہ مارٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔

Share This Post

More To Explore