وزیر قانون میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق اور وزراء حکومت پیر مظہر سعید شاہ، سردار جاوید ایوب، چوہدری رشید کا نیلم کے خوبصورت علاقے جاگراں ویلی کےعلاقے میں تشریف آوری پر دل کی عمیق گہرائیوں سے شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ آپ کی تشریف آوری سے ہمارے نوجوانوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں، نیلم میں بے پناہ وسائل موجود ہیں نیلم کے وسائل کو یہاں کی ترقی کیلئے بروئے کار لائیں گے۔ وزیر قانون نے کہا کہ نیلم کے نوجوانوں میں بے پناہ پوٹینشل موجود ہے، نوجوانوں میں کھیل و دیگر صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کیلئے وقتاً فوقتاً دستیاب وسائل کے مطابق نوجوانوں کیلئے اقدامات کئے ہیں، 28 لاکھ کی لاگت سے یہاں چھوٹا سا گراؤنڈ تعمیر کروایا، وزیر قانون نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے طارق شہید کرکٹ گراؤنڈ کومحکمہ سپورٹس کے حوالے کرتے ہوئے گراونڈ کی اپگریڈیشن کرکے سٹیٹ آف دی آرٹ گراؤنڈ بنانے کے مطالبہ کی حمایت کی ، بی ایچ یو جاگراں کیلئے مکانیت کا مسئلہ حل ہو گیا ہے، آنے والے وقت میں عمارت کی تعمیر کو یقینی بنائیں گے، یہاں بجلی کی عارضی سہولت دستیاب ہے اور مستقل بجلی کی لائن کی فراہمی کو بھی یقینی بنائیں گے، یہاں تک 06 کلو میٹر پختہ سڑک تعمیر کرائیں گے اور اگر وسائل نے اجازت دی تو سڑک کو بابون تک لے جائیں گے، الیکٹریفیکیشن کے ساتھ ساتھ شجرکاری کی بھی ضرورت ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، وزیر قانون نے آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران کو اپنا وقت اور سرمایہ لگا کر علاقے کی ترقی کیلئے کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
