وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے وادی نیلم میں اپنی اے ڈی پی سے جاری ترقیاتی منصوبوں کامعائنہ کیا۔

وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے وادی نیلم میں اپنی اے ڈی پی سے جاری ترقیاتی منصوبوں کامعائنہ کیا۔ وزیر اطلاعات نے امتحانی ہال بوائزڈگری کالج شاردہ،تحصیل پریس کلب شاردہ کی تعمیر کا معائنہ کیا۔ انہوں نے گرلز ہائی سکول شاردہ کا بھی دورہ کیا،صدر معلمہ نے سکول بارے بریفنگ دی۔ وزیر اطلاعات نے ملک افتخار ایڈووکیٹ کی ہمشیرہ اور (ر)اکاونٹنٹ عبداللطیف کی بھتیجی کی وفات پر ان کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر وائس چیئرمین ضلع کونسل نثار احمد خان،ممبرلوکل کونسلر وخطیب عمرفاروق فروقی،مفتی یاسین ڈار،مولانا فضل الرحمن مدنی،معاونین خصوصی سردار نوشاد،راجہ وقاص،مفتی عبیدالرحمن،(ر)بلاک آفیسر محمد حسین,ممبر لوکل کونسل خواجہ عبدالرحمن،سراج دین،چوہدری برآمدین بھی موجود تھے۔ وزیر اطلاعات نے شاردہ پریس کلب،بوائزڈگری کالج شاردہ کے کمیونٹی ہال بھی معائنہ کیا۔

Share This Post

More To Explore