وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے

وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ سیاحت کے فروغ کیلئے حکومت نے انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن سمیت سیاحوں کی حفاظت کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ہیں۔ حکومتی اقدامات کے نتائج سے بہتری آئی ہے۔وادی نیلم میں کیل تک اعلی معیار کی سڑک تعمیر ہوچکی ہے جبکہ کیل سے تاوبٹ پر پختہ سڑک کا کام جاری ہے۔ وادی نیلم کے قدرتی ماحول کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ نیلم کے لوگ مہمان نواز ہیں۔سیاحوں کی خدمت ہماری اعلین ترجیحات سیاح کشمیری ثقافت کا خیال رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاردہ میں قومی ٹی وی چینلز کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اطلاعات نےکہا کہ وادی نیلم آنے والے سیاحوں سے اپیل ہے کہ احتیاطی تدابیر خو ہر صورت اپنائیں، گاڑی ڈرائیو کرتے وقت موبائل فون کا استعمال ہر گز نہ کریں۔ دریاوں اور ندی نالوں کے قریب نہ جائیں اور انتظامیہ، ایس ڈی ایم اے اور محکمہ سیاحت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ وادی نیلم کی تعمیر و ترقی کے لیے حکومت نے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی ہے، شاہراہ نیلم کی تعمیر وادی نیلم کی ترقی میں بنیادی اہمیت کی حامل ہے، سیاحت کے فروغ کے لیے بہترین انفراسٹرکچر کا ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دعوئ تو نہیں کرتے لیکن لوگ محسوس کررہے ہیں کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران وادی نیلم میں تعمیر و ترقی ہوئی ہے۔ اس موقع پر وائس چیئرمین ضلع کونسل نثاراحمد خان،ممبرکونسلر عمر فاروق فاروقی ہمراہ تھے

Share This Post

More To Explore