سیکرٹری زراعت و لائیوسٹاک کی ہدایت پر محکمہ زراعت توسیع مظفرآباد کے زیر انتظام بمقام چھتر کلاس ایک روزہ تربیتی پروگرام بعنوان جنگلی کہو پر اعلی اقسام زیتون کی پیوندکاری منعقد کیا گیا جس میں ڈاکٹر طارق سعید فروٹ اینڈ ویجیٹیبل اسپیشلسٹ اور سید غلام مرتضٰی گیلانی اسسٹنٹ ہارٹیکلچر آفیسر نے فیلڈ سٹاف و زمینداران کو زبانی و عملی زیتون پیوندکاری کی تربیت دی۔ تربیتی پروگرام میں ناظم اعلٰی زراعت ڈاکٹر اعجاز خان نے بطور خاص شرکت کی اور فیلڈ سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ زیتون کی پیوندکاری مہم دلچسپی اور لگن سے شروع کریں اور زمینداران کو بھی اس مہم کا حصہ بنائیں موضع کی سطح پر انجمن دہقان کا قیام عمل میں لایا جائے جس میں صرف زمینداران کی نمائندگی ہو تاکہ زراعت بطور کاروبار کو فروغ مل سکے ۔آزاد کشمیر میں لاکھوں کی تعداد میں جنگلی زیتون موجود ہے جن میں سے اس سیزن 3 لاکھ پودوں کی پیوندکاری کے اہداف مقرر کیے ہیں اور آج اس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ راجہ ظہیر اقبال نائب ناظم زراعت ضلع مظفرآباد نے ناظم اعلی زراعت کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور زمینداران سے کہا کہ وہ محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے مل کر اپنی زمینوں پر موجود جنگلی کہو پودا جات پر زیتون اعلی اقسام کی پیوندکاری کے پروگرام کو کامیاب بنائیں تاکہ اس علاقے اور ملک میں زرعی خوشحالی کا حصول ممکن ہو۔ ناظم اعلٰی زراعت نے زرعی توسیع مرکز دولائی اور چھتر کلاس فیلڈ وزٹ کے دوران زیتون باغات، سبزیات کا معائنہ اور زمینداران سے میٹنگز بھی کیں اور چھتر کلاس اپنے ہاتھ سے زیتون کی پیوند کر کے مہم کا آغاز کیا۔چھتر کلاس موضع کو زیتون ویلی ڈکلئیر کیا اور اس سیزن میں چھتر کلاس 5000 پودا جات جنگلی کہو کو زیتون میں تبدیل کیا جائے گا

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
