آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے شہر کے مختلف حصوں میں قائم ڈیری شاپس، برگر پوائنٹس و ہوٹل وغیرہ پر استعمال ہونے والے دودھ، دہئ و پتی وغیرہ وغیرہ کا موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب کےزریعے معائنہ۔فوڈ اتھارٹی ایکٹ و پیورفوڈ ریگولیشن کی خلاف ورزی پر ایک ہوٹل سیل۔تفصیلات کے مطابق اپر چھتر، لوئر چھتر، دومیل اور اپر اڈہ کے میں قائم ہوٹلز، برگر شاپس، دودھ دہی کی دکانوں اور بیکریوں پر اشیائے خورونوش کی کوالٹی کا معائنہ کیا گیا ۔ موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب کی مدد سے دودھ،خوردنی آئل،پانی کے نمونے جات حاصل کر کے ٹیسٹنگ کی گئی۔ لیبارٹری تجزیے کا مقصد اشیائے خوردونوش کے معیار کا جائزہ لینا اور مضر صحت اجزاء کی نشاندہی کرنا تھا تاکہ شہریوں کو محفوظ اور معیاری خوراک فراہم کی جا سکے۔معائنہ کے دوران ناقص صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر ایک ہوٹل کو سیل کر دیا گیا، جبکہ متعدد کاروباری حضرات کو فوڈ اتھارٹی کی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی پاداش میں جرمانے اور اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔ فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی کا مقصد شہریوں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ابرار احمد میر نے کہا کہ شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق غذا کی فراہمی فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔انسانی جانوں کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے ۔فوڈ اتھارٹی سے رجسٹرڈ اشیائے خوردونوش تاجران فروخت کریں۔غیر رجسٹرڈ مضر صحت اشیاء ،ناقص صفائی ستھرائی کے انتظامات پر فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ملاوٹ شدہ اشیاء کی روک تھام اور معیار کی جانچ کے لیے ایسی کارروائیاں تسلسل سے جاری رہیں گی۔ تمام فوڈ بزنس آپریٹرز کو ہدایت کی کہ وہ فوڈ اتھارٹی کے مقررہ اصولوں اور پیور فوڈ ریگولیشنز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔مضر صحت،غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ اشیاء کی فروخت کرنے والے تاجران کیخلاف شہری فوڈ اتھارٹی کے دئیے گئے نمبر 1280پر کال کریں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
