وزیر سمال انڈسٹریز، ٹریڈ اینڈ ٹریول اتھارٹی پروفیسر تقدیس گیلانی نے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ مظفرآباد کی حلف برداری اور ”انسانی حقوق اور ہماری ذمہ داریاں“ کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں مردو خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر حکومت پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا کہ ہیومن رائٹس ہمیں برداشت سیکھاتا ہیدوسروں کے خیالات کو سنیں اگر آپ دوسرے کے خیالات سے متفق نہیں تو اسے دلائل سے قائل کریں۔ جب بھی ہم ہیومن رائٹس کی بات کرتے ہیں تو ہمیں اسلام نے جوحقوق دیے ہیں صرف ان حقوق کی بات کریں۔آپ ﷺ نے ہمیں چارٹر دیا تھا جس کو مثال بنا کر دنیا نے اپنے قوانین بنائے ہم ان سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔ اس میں والدین کے حقوق،معاشرتی حقوق، آئینی قوانین اور دیگر حقوق ہیں۔ دنیا کا ہر مذہب برابری کی سطح پر بنیادی انسانی حقوق کے احترام اور تحفظ کا درس دیتا ہے۔یہ ہماری اجتماعی، انفرادی اور معاشرتی ذمہ داری ہے کہ ایسا معاشرہ تشکیل دیں جس میں سب کو برابر کے حقوق حاصل ہوں – ہمیں مثبت رویوں کیلئے قومی سوچ کا فروغ نہایت ضروری ہے-انہوں نے کہا کہ پولیس کے جوان کی بہادری بے مثال ہے جس نے خاتون کو خودکشی سے بچایا لیکن ان وجوہات کو بھی دیکھنا پڑے گا جس وجہ سے خواتین خودکشی کررہی ہیں۔انہوں نے جان کی پروا کیے بغیر اس خاتون کو بچایا۔ہمیں اس طر ف بھی دیکھنا ہو گا کہ کسی اسلامی معاشرے کے اندر ہم بیٹیوں کو جائیداد کے اندر حصہ نہیں دیے، ان کی معاشی پشت پناہی نہیں کرتے،ان کو مجبور کرتے ہیں کہ وہ ایسے شخص کے ساتھ رہیں جو نہ بچوں کا خیال رکھتا ہونہ ان کی ذاتی ضروریات کا خیال رکھتا ہو،کوئی بھی حقوق پورا نہ کرتا ہو تو ایسے حادثات ہوتے رہیں گے۔ ہمیں بیٹیوں کو ان کا حصہ دینا ہو گا۔اگر کوئی بیٹی حصہ مانگتی ہے تو اسے کے لیے اپنے گھر میں بھی مشکلات آ جاتی ہیں۔ کچھ ذمہ داریاں حکومت اداکرتی ہے کچھ ہماری ذمہ داریاں ہیں کہ کیسے ہم اپنی بیٹیوں کو تحفظ دے سکیں۔ ہمیں اسے اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کی ضرورت ہے۔ خواتین کے حقوق کا خیال رکھنا پڑے گا۔جو حقوق اسلام نے خواتین کو دیے ہیں وہی حقوق مکمل طور پر خواتین کو دے دیے جائیں۔خواتین کو خود کفیل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جب ایک عورت خوشحال ہوتی ہے اور اپنے پاؤں پر کھڑی ہوتی ہے تووہ اپنے حقوق کا بھی بہتر تحفظ کر سکتی ہے۔ انہوں نے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ مظفرآبادکے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔وزیر حکومت نے پولیس کے جوان کو ایوارڈ دیاجس نے نیلم پل سے خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون کو خودکشی سے بچایا۔ وزیر سمال انڈسٹریز، ٹریڈ اینڈ ٹریول اتھارٹی پروفیسر تقدیس گیلانی کوچیئرمین انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ سردار فاروق نے شیلڈ بھی پیش کی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
