صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ و ممبر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر ملاقات میں صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ و ممبر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر پوری شد و مد کے ساتھ اٹھانے پر اتفاق کیا۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ و ممبر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ آزادی کے بیس کیمپ سے بھرپور انداز میں مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جائیں گی۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش خوش آئند ہے اور امریکی صدر کی پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش سے مسئلہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر بھرپور انداز میں اُجاگر ہوا ہے اور دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر پر مرکوز ہوئی ہے تو ایسے حالات میں آزادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کو متحد و متفق ہو کر مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کے لئے بھرپور اور ہر ممکن کوششیں کرنی چاہیے۔ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیاء میں قیام امن کی کنجی مسئلہ کشمیر کے حل میں مضمر ہے کیونکہ پاکستان او رہندوستان دو ایٹمی طاقتیں ہیں اور ان دونوں کے درمیان فلیش پوائنٹ مسئلہ کشمیر ہے اور دونوں ممالک کے درمیان کوئی بھی چھوٹا یا بڑا حادثہ ایک بڑی ایٹمی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ و ممبر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان نے آزادکشمیر کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ و ممبر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
