مشیر حکومت برائے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن/چیئرپرسن وویمن پارلیمانی کاکس/ ممبر نیشنل کونسل ان دی سٹیٹس آف ویمن محترمہ نثارہ عباسی کی انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر رانا عبدالجبار سے ملاقات۔

مشیر حکومت برائے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن/چیئرپرسن وویمن پارلیمانی کاکس/ ممبر نیشنل کونسل ان دی سٹیٹس آف ویمن محترمہ نثارہ عباسی کی انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر رانا عبدالجبار سے ملاقات۔ خواتین کے مسائل پر تبادلہ خیال۔ اس موقع پر سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس مظفراباد ریاض حیدر بخاری بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ورکنگ وویمن کی ہراسمنٹ، ڈومیسٹک وائلنس اور سوشل میڈیا ہراسمنٹ پر گفت وشنیند کی گئی۔ مشیر حکومت محترمہ نثارہ عباسی نے کہا کہ خواتین کی ہراسمنٹ کے واقعات پر پولیس کو سخت ایکشن لینتے ہوئے اس میں ملوث افراد کو سزا دلوانے میں تفتیش کا عمل شفاف اور فوری طور پر مکمل کرنے کے اقدامات کرنے ہونگے۔ یہ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم خواتین کو کام کرنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کریں۔ خواتین کی ہراسمنٹ کے حالیہ واقعات پر پولیس نے بہترین کام کیا ان میں ملوث افراد کو منطقی انجام تک پہنچانا پولیس کی ذمہ داری ہے۔ وویمن پارلیمانی کاکس اس سلسلہ میں پولیس کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین میں اپنے حقوق کے غوالہ سے شعور اجاگر کرنے کے لئے ایک ایک بڑے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ خواتین کو اس بات کی آگاہی ہو سکے کہ انہیں اپنے ساتھ ہونے والے تشدد اور ہراسمنٹ کے خلاف کس طرح اور کس فورم پر آواز بلند کرنی ہے اور کس طرح تحفظ لینا ہے۔ خواتین کی ہراسمنٹ سمیت دیگر معاملات کے لیے خواتین پولیس افسران کو ہی تعینات کیا جائے تاکہ وہ آسانی سے اپنا مسئلہ بیان کرکے کارروائی کروا سکیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس رانا عبدالجبار نے یقین دہانی کروائی کہ خواتین کے مسائل اور معاملات کو پولیس ترجیح بنیادوں پر حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ خواتین کے مسائل کے حل کے لیے وومن رپورٹنگ سینٹر کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے تاکہ خواتین باسانی اپنی رپورٹ درج کروا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے اقدامات کریں گے۔ خواتین کی ہراسمنٹ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

Share This Post

More To Explore